پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا-
باغی ٹی وی : حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
How come in Singapore women are safe to walk home alone even at 4am?Why can’t we have the same sense of security here?! Are we living in a civilised society or a jungle?Scream all you want abt #PublicHangingOfRapists -nothing will happen till the mindset changes!#motorwayincident https://t.co/Mfl4h8bfcN
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) September 10, 2020
انسانیت کی تذلیل کے اس وقعے کے بعد ہر جانب سے ملزمان کی گرفتار کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں عوام اور معروف شخصیات کے ساتھ شوبز فنکاروں نے بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کیو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جن میں اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیسے سنگاپور میں خواتین رات کو 4 بجے بھی گھر سے نکل جاتی ہیں؟ انہوں نے پوچھا کہ یہی تحفظ ہمارے ملک میں خواتین کو کیوں نہیں ہوسکتا؟
انہوں نے سوال کیا کہ ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں یا کسی جنگل میں؟ ساتھ ہی انہوں نے موٹروے پر خاتون کو نشانہ بنانے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ جب تک ذہنیت تبدیل نہیں ہوگی کچھ بھی نہیں بدلے گا۔