تحریک انصاف کے کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عوام نے دو تہائی سے زیادہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کے لیے ایوان اور ایوان کے باہر بھی حاضر ہیں، لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنا بند کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت اور حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حلف برداری سے پہلے ہم نے قانون کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائی، جس جس نے رول آف ممبر پر دستخط کیے ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، ابھی یہ شروعات ہے؟ بعد میں اس سے بھی زیادہ احتجاج کریں گے، ہر ظلم کا بدلہ لیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ لوگ اٹھائیں تو چپ ہو جائیں، جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے،ہم اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ ہم ایوان میں جائیں، آپ نے ہمیں 9 مئی کا دہشت گرد کہا، عوام نے دو تہائی سے جتوایا، اس وقت سارا نظام عدل داؤ پر لگایا ہوا ہے، پاکستان کے عوام آگاہ ہو جائیں ہماری اصل جنگ آج سے شروع ہے، ہم بے گناہ اسیروں اور نا انصافیوں پر چپ نہیں رہیں گے، اب ہم تمام اسمبلیوں میں ان لوگوں کے خلاف احتجاج کریں گے،ہم الیکشن کمیشن اور عالمی میڈیا کے سامنے فارم 45 لائے ہیں، ملک میں آر او کے ذریعے ایک گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے، آئندہ کون الیکشن پر یقین رکھے گا، عوام نے دو تہائی سے زیادہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کے لیے ایوان اور ایوان کے باہر بھی حاضر ہیں، لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنا بند کرنا ہوگا۔
ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں
اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان
مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل
پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر
پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل