دنیا کو بتایا جائے ایسی حرکت آئندہ کسی نے کی تو ہم سے کوئی گلہ نہ کرے،وزیراعظم

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا
0
29
parliment01

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا،

اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی، حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان سویڈن واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے،قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے ، قرآن کریم پوری دنیا کو محبت ، ایثار اور صبر کی تلقین کرتا ہے،سب سے گزارش کرونگا کہ کل نماز جمعہ کے بعد پورا ملک احتجاج کرے ، دنیا کو بتایا جائے ایسی حرکت آئندہ کسی نے کی تو ہم سے کوئی گلہ نہ کرے ، سیاسی و مذہبی جماعتیں نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کریں ،

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج یہ سارا ایوان دکھی دل کیساتھ بیٹھا ہے پاکستان کے کروڑوں عوام دکھی دل کیساتھ ہیں.عید کے روز سویڈن کی پولیس نے اس خبیث , لعنتی کو اجازت دی کہ وہ آکے قرآن کی بے حرمتی کرے کبھی کسی نے سوچا نہیں تھی کہ پولیس اپنی کسٹڈی میں ایک لعنتی شخص کو یہ حرکت کرنے کی اجازت دے. اس ایوان کے ذریعے ہم پوری ملت اسلامیہ اور پاکستان کے عوام کے جذبات ہم ایک زبان کیساتھ پوری دنیا تک پہنچائیں. اس قبیح حرکت کی بھرپور قوت کیساتھ نہ صرف اس کی مذمت کریں بلکہ مؤثر ترین الفاظ میں قرارداد کی منظوری ہو ،آج اگر یہاں پرامن احتجاجی ریلیاں ہورہی ہیں اور تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے تو اس کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم خدانخواستہ کسی حوالے سے کمزور ہیں.اپنی بہنوں بھائیوں کو یہ گزارش کرونگا کہ کل جمعہ کی نماز کے بعد پورے ملک میں ہکجہتی کا اظہار کریں.

دوسری جانب وزیر اعظم نے احتساب ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف کو انصاف ملا، عدالت نے تسلیم کیا نواز شریف لاہور ہائیکورٹ اور حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے،فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینیئر وکیل اور صحافی کی طرف سے حالیہ ہوشربا انکشافات جن میں بتایا گیا کہ کیسے نواز شریف کو پانامہ پیپرز میں دانستہ طور پر پھنسایا گیا اور جس کا مقصد انہیں حکومت سے نکال کر سیاست میں پابندی لگانا تھا جس کا ہمیں روز اول سے پتا تھا۔ تاہم یہ انکشافات اب اس لئے بھی نہایت اہم ہیں کہ سچ تھوڑا تھوڑا کرکے سامنے آرہا ہے۔ پاکستان کو درپیش موجودہ بحرانوں کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں نواز شریف کے خلاف حکومت سے نکالنے کی سازش کرکے عمران خان کو ہر قیمت پر حکومت دلوانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی۔ اس سارے عمل میں پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا، جمہوری ارتقاء میں رکاوٹ آئی اور معیشت شدید متاثر ہوئی۔ نوازشریف کے خلاف کئے گئے اقدامات کی درستگی حالات کی بہتری کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ الحمدللہ، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے قائد تاریخ میں صحیح سمت کھڑے رہے اور سرخرو ہوئے ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، وزیر اعظم
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے میڈیا ٹاک کی ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ آج لینڈ مارک ایم او یو سائن کیا گیا، پاک یو اے ای قابل تجدید توانائی سیکٹر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، ہر مشکل وقت میں یو اے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا،آئی ایم ایف ڈیل کے دوران متحدہ عرب امارات کا کلیدی کردار رہا، پروجیکٹ کی استعداد کار 10 ہزار میگاواٹ ہے

pk uae

"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply