ہم سو رہے تھے کہ ٹرین کھائی میں جا گری،مسافر

کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ریلوے گاڑی کے مسافروں نے بتایا کہ جب حادثہ پیش آیا تو زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ رات کا وقت تھا کہ اچانک ریل زور زور سے جھٹکے کھانے لگی۔ پھر ہمیں کچھ ہوش نہ تھا، سر پر کچھ لگا۔ بچے خواتین رونے لگے۔ ایسا لگ تھا کہ ہم خواب دیکھ رہے کہ ٹرین کھائی میں جا گری. حادثے میں خاتون جاں بحق، جب کہ 23 سے زائد افراد زخمی ہوئے مسافر اندر ہی پھنس گئے۔ حادثے میں جاں بحق خاتون کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی سے تھا.

Comments are closed.