پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جارہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت جو سرمایہ کاری کی بات کرتی ہے، عوامی نمائندے مسائل کا حل بتائیں۔
“الیکشن کمیشن کو بجٹ میں منظور شدہ ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنا چاہیئے، اور اگر الیکشن کمیشن اس پر عمل نہیں کرتا تو پورے ملک پر اس کا اثر ہوگا کیونکہ ترقیاتی کاموں سے عوام کو روزگار ملتا ہے جس کا فائدہ معیشیت کوہوتا ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سندھ بھر کے… pic.twitter.com/6fRQp2BFRj— PPP (@MediaCellPPP) October 2, 2023
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست جاری رکھے گی، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے، کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے ٹھنڈ بہت ہوگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے، عوام بے روزگاری کی وجہ سے تکلیف میں ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیئے، سب محنت کریں گے تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اٹھائیں گے، اگر وہاں پر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر عدالتوں کا رخ کیا جائے گا اور اگر عدالتیں بھی انصاف نہ دے سکیں تو پھر پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ اپنا حق کیسے لینا ہے جبکہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس وقت تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہے ہیں، میں نے حکومت میں ہوتے ہوئے بڑی کوشش کر کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عالیہ رشید کو پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیا مقر ر کر لیا
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
تاہم خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے، نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک تقسیم کا شکار ہے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پرہوں، اس وقت پاکستان کے عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں، سب کو روٹی کپڑے اور مکان کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ معاشرے میں تقسیم پیدا کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کار ساز کے موقع پر ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی پاور شو کرے گی، اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔