آصف زرداری کو جیل میں سہولیات دینے کے بارے میں نیب نے عدالت میں کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کےجوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی گئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل میں کسی قیدی کو ہی بطور مشقتی فراہم کیا جا سکتا ہے،ایسا نہیں ہوتا کہ باہر سے کسی کو لا کر جیل میں بطور مشقتی رکھ لیا جائے ،قانون غیرمتعلقہ کو جیل میں بطور مشقتی قیدی کے ساتھ رہنےکی اجازت نہیں دیتا،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری سے عدالت میں بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری نے ملاقات کی،راجہ پرویز اشرف،فیصل کریم کنڈی ،رحمان ملک ،مہرین بھٹواوردیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے.

آصفہ زرداری عدالت کیوں پیش ہونا چاہتی ہیں ؟ لطیف کھوسہ نے عدالت میں کیا کہا؟

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Shares: