پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، کمپئیر اور کئی کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو بطور گلوکارہ متعارف کرادیا۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اداکارہ و مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور فلم ارمان کا سدا بہار گیت اکیلے نہ جانا کو گا کر سب کو حیران کر دیا ہما میر کے گائے گئے گانے کو سب نے بے حد پسند کیا –

انہوں نے گلوکاری سہکھنے کے لئے موسیقی کے نامور استاد محمود علی خان کی شاگردگی اختیار کی ہے-

اس موقع پر آرٹس کونسل کے سربراہ احمد شاہ، جنرل سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ہما میر نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اس موقع پر ڈاکٹر ہما میر کا کہنا تھا کہ میں نے فنون کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

اداکاری اور کمپیئرنگ کے بعد بطور لکھاری تین چار کتابیں شائع کیں اور اب گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے امید ہے مداح میری گائیکی کو بھی پسند کریں گے۔

Shares: