ہما قریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان جانے کے مطالبے پر کرارا جواب

0
93

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے کشمیریوں کی حمایت کے لیے ٹویٹ کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مطالبہ کیا.

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کرنے اور معصوم کشمیریوں پر تشدد کرنے کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے۔

اداکارہ ہما قریشی نے ٹویٹ کیا کہ میں آپ  سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والا ظلم اور اس سے پیدا ہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں اس لیے غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔

ہماقریشی کے ٹوئٹ نے بھارتی انتہا پسندوں کے تن بدن میں آگ لگادی اور انہیں اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔

جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسندوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا. اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنا چاہتے. میرے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں جہاں بھی ہوں ٹھیک ہوں.

Leave a reply