اداکارہ حمائمہ ملک بھی اپنے بھائی فیروز خان کی طرح جانتی ہیں خبروں میںرہنے کا ہنر، جب فیروز خان نے دیکھا کہ ان کو کام ملنا کم ہو گیا ہےتو انہوں نے فیصلہ کیا وہ ایک یوٹیوب چینل بنائیں گے اور اس پر اپنی وڈیوز اپلوڈ کیا کریں گے. اب انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی بہن حمائمہ ملک نے بھی یوٹیوب چینل بنانے کا نہ صرف فیصلہ کر لیا ہے بلکہ اس پر اپنی زاتی زندگی کے تجربات کو شئیر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے حمائمہ ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا آج بہت سٹرانگ ہے، آپ اپنے دل کی بات وہاں بہت آسانی سے کہہ سکتے ہیں اور بہت آسانی اور جلدی سے وہ ہر کسی تک پہنچ بھی جاتی ہے.
میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے کیا کیا مشکلات دیکھیں ، کس قسم کے چیلنجز کا سامنا رہا یہ سب میں اپنے یوٹیوب چینل کے پروگرامز میں بتاتی رہوں گی امید ہے کہ میرے مداح مجھے یوٹیوب پر سپورٹ کریں گے. یاد رہے کہ حمائمہ ملک ایک کامیاب اداکارہ تصور کی جاتی ہیں، انہوں نے پاکستان اور انڈیا دونوں جگہ کام کیا اور نام کمایا. ان کی حال ہی میںفلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے ، اس میں ان کے کردار دارو نتنی کو بہت پسند کیا گیا ہے.
میمو چکرابورتھی کی پہلی فلم کی ناکامی پروالدین متھن رو پڑے