حمیرا ارشد نے اپنے خلاف ہونے والے جھوٹے پراپگینڈے کی تردید کردی

0
58

گلوکارہ حمیرا رشد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ میں مستقل سکونت اخیتار کرنے جا رہی ہیں. حمیرا ارشد نے اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ان خبروں میں ایک فیصد بھی سچائی نہیں ہے. میں‌امریکہ جاتی آتی رہتی ہوں زیادہ تر شوز کے لئے جاتی ہوں اور واپس آجاتی ہوں اب بھی میں امریکہ جا رہی ہوں لیکن چند دن کے بعد واپسی ہوجائے گی میں اس بار چوداں اگست امریکہ میں‌ ہی منائوں گی دوسرے ملک کی سرزمین پہ اپنے ملک کا دن منانے کا جو مزہ ہے اسکو لفظوں میں بیان نہیں‌کرسکتی. حمیرا ارشد نے کہا کہ پتہ نہیں‌کیوں‌میرے

حوالے سے غلط خبریں‌پھیلائی جاتی ہیں اور ہرچند دن کے بعد کوئی نہ کوئی ایسی خبر اڑا دی جاتی ہے جس کا حقیقت سے تعلق ہی نہیں ہوتا ہے. یہ چیزیں میرے لئے یقینا پریشان کن ہے ایسا نہیں‌ہونا چاہیے.پاکستان میرا ملک ہے میرا جینا مرنا یہیں‌ہے اس نے مجھے عزت شہرت دی ہے میں‌پاکستان کی نمائندہ بن کر دوسرے ملکوں میں‌جاتی ہوں تو کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنا وطن چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں رہائش اخیتار کرلوں. ویسے تو مجھے جھوٹے پراپیگینڈا پر ریسپانس نہیں دینا چاہیے لیکن اپنے مداحوں کی وجہ سے مجھے ایسے جھوٹے پراپیگینڈوں‌کا جواب دینا پڑتا ہے اوران کی جھوٹ کی حقیقت کو بے نقاب کرنا پڑتا ہے.

Leave a reply