پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے حمیرا چنا

جب بھی پاکستانی گلوکار دیار غیر جاتے ہیں ان کی زبردست پذیرائی ہوتی ہے
0
39
humaira channa

معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں گائیکی سے بالکل بھی دور نہیں ہوئی کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ میرے مداح مجھے سنتے رہیں. انہوں نے کہا کہ موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی پاکستانی گلوکار دیار غیر جاتے ہیں ان کی زبردست پذیرائی ہوتی ہے،ہمارے لیجنڈ گلوکاروں کو یہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے ہماری موسیقی کو دنیا میں شہرت دلائی اور انھیں مقبول عام کیا،

اسی جذبہ کی آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی موسیقی کو فروغ دینے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ” مجھے پاکستانی ٹیلنٹ نے ہمیشہ بہت متاثر کیا ہے” نئے لوگ بہت اچھا کام کررہے ہیں. مجھے ہمیشہ ہی میرے جونئیرز نے بہت زیادہ عزت بخشی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی میوزک دنیا بھر میں ایسے ہی مقبول نہیں ہے یہاں باصلاحیت میوزیشن اور گلوکار پائے جاتے ہیں. یاد رہے کہ حمیرا چنا پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ ہیں اور ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ گیت ہیں.

 

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Leave a reply