انسانی سمگلنگ کیس میں دلیرمہندی کو انکی سزا کے خلاف سٹے آڈر مل گیا

بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی جن کو بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے وہ پھنسے ہوئے ہیں انسانی سمگلنگ کے کیس میں. انسانی سمگلنگ کا کیس گلوکار دلیر مہدی پر 2003 میں بنا تھا، بعد ازاں ان کے دہلی والے آفس میں چھاپہ مارا گیا انہیں عدالت کی طرف سے دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی. دلیر مہدی گزشتہ ڈھائی ماہ سے جیل میں قید تھے لیکن ان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ ہریانہ ہائیکورٹ نے دلیر مہدی کی سزا کے خلاف اسٹے آڈر جاری کر دیا ہے. یوں دلیر مہدی کو عدالت کی جانب سے ایک بڑا ریلیف مل گیا ہے اور

ساتھ ہی دلیر مہدی کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. انسانی سمگلنگ کیس میں ان کے بھائی میکا کا نام بھی آچکا ہے. یاد رہے کہ گلوکار دلیر مہدی جب سے جیل میں تھے ان پرستار خاصے مایوس تھے وہ اپنے پسندیدہ گلوکار کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر کافی رنجیدہ تھے تاہم اب ان کے پرستار کافی خو دکھائی دے رہے ہیں. دلیر مہدی کے کریڈٹ پر نامور پنجابی گیت ہیں انہوں پاکستانی گلوکاروں کے پنجابی گیتوں کی بھی کافی بار کاپی کیا، اس کے باوجود دلیر مہدی اپنا ایک خاص انداز رکھتے ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے.

Comments are closed.