رینالہ خورد:بااثرافرادکی انسانیت سوزحرکت سےانسانیت شرماگئی

ریناخورد:رینالہ خورد میں بااثرافرادکی انسانیت سوزحرکت سے انسانیت شرماگئی،اطلاعات کے مطابق رینالہ خورد کےگاؤں شیر گڑھ میں معذور نوجوان جگنو کو موٹرسائیکل کے ساتھ رسیوں سے باندھا گیااور پورے گاؤں میں گھسیٹا گیا، پھراس کےساتھ ساتھ ظالم ویڈیوبھی بناتے رہے

ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد حقائق سامنے آئےذاتی رنجش کی بناء پر معصوم نوجوان کو بااثر افراد نے رسیوں سے باندھا اور پورے گاؤں میں گھسیٹ کر اس کا تماشا بھی بناتے رہے تاکہ لوگوں کے دل میں خوف ہراس پیداہو،بااثر افراد نے رسیوں سے باندھ کر معذور نوجوان کو زدوکوب کانشانہ بھی بنایا،

ادھرذرائع کےمطابق رینالہ خورد میں ستم کی یہ داستان یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ معذور نوجوان کورسیوں سمیت قریبی نہر میں پھینک دیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کی بھرپورمذمت کی اور کہا کہ ایسی حیوانیت سے تو انسانیت کو شرم آگئی ہے ، انسان کے ساتھ ایسا سلوک کہ کوئی جانورکےساتھ بھی نہ کرے ۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی ی او رینالہ خورد عمرسعیدملک نے فورا ً واقعے کا نوٹس لیتےہو ئے ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچانےکےاحکامات بھی دئیے اور پرچہ درج کرنے کا بھی کہا،جبکہ متعلقہ شیر گڑھ تھانہ بھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہے ہیں ۔

Comments are closed.