مزید دیکھیں

مقبول

ہیومن رائٹس واچ نے میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

ڈائریکٹر ایشیا ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمان کے اہلخانہ کوہراساں کرنابند کیا جائے،پاکستانی حکام میر شکیل الرحمن کیخلاف سیاسی الزام فوری ختم کریں،پاکستانی حکام اختلاف رائے کیخلاف اینٹی کرپشن کے مبہم قانون کا استعمال بندکریں،میر شکیل الرحمٰن کے بچوں کی گرفتاری کی استدعا مضحکہ خیزہے

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کوصحافیوں،اپوزیشن اورتنقیدکرنیوالوں کیخلاف نیب کااستعمال بند کرنا چاہیے،پاکستانی حکومت کوسب سےپہلےآمرانہ دورکےظالمانہ قانون کوردکرناچاہیے،پاکستانی حکومت آزادی اظہار رائے کے حقوق کم کرنیوالاقانون استعمال نہ کرے،

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

میر شکیل الرحمن کو فوری رہا اور چینل 24 کی بندش فی الفور ختم کرائی جائے،شہباز شریف کا سپیکرکو خط

میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی

لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 کی معطلی کا حکم معطل کر دیا

میر شکیل الرحمان کی 94 سالہ والدہ سخت بیمار،ضمانت کی درخواست جلد سنی جائے،وکیل کی استدعا، سماعت ملتوی

قبل ازیں نیب لاہور نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی.میر شکیل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے،لیکن عدالت نے انہیں ضمانت نہیں دی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan