راولپنڈی:پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکارہمایوں سعید کی پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ، ملاقات میں ہمایوں سعید نے پاک فوج اورپاک فوج کے لیے میجر جنرل آصف غفور کی خدمات کو سراہا
باغی ٹی وی کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے مرکزی کردارہمایوں سعید نے راولپنڈی میںپاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کرکے افواج پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی ہے، اس ملاقات میں ہمایوں سعید نے ملک و قوم کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دینے والےپاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے
Always a pleasure meeting @peaceforchange. Such a humble and down to earth person full of warmth, love and respect for members of the media. May Allah give him health and happiness @OfficialDGISPR #HumarayPaasTumHo pic.twitter.com/MitPzZttM7
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 25, 2019
معروف اداکارہمایوں سعید کی مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” اس وقت پاکستان اور بھارت میں بری مقبول ہورہی ہے اور اس وقت سکرین پر دیکھا جانے والا سے بہت بڑا پروگرام ہے، آخر میں ہمایوں سعید نے میجر جنرل آصف غفور کی اچھی طبیعت ، جس میں عاجزی ،انکساری اوربردباری کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے اس کی بھی تعریف کی
ہمایوں سعید نے اپنی ملاقات کے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراس ملاقات کا حال احوال پیش کیا ہے اور میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، اپنے ٹویٹ کے آخر میں ہمایوں سعید نے پاک فوج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہیش ٹیگ دیا ہے جس میں لکھا ہے "ہمارے پاس تم ہو”