ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو سکرین پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، یہ دونوں تیرے بن فلم میں ایک ساتھ نظر آئے شائقین نے بے حد سراہا. ان دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ، ان کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے فیورٹ سٹارز کی فلم آج رنگ ہے کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائیگی ، فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے تیاریاں زوروں سے کی جا رہی ہیں. اس فلم کی شوٹنگ ندیم بیگ کررہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک لوسٹوری ہے. اور کہا جارہا ہےکہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے کردار ان کی پہلے کی فلموں سے کافی ہٹ کر ہیں.
اس حوالے سے ماہرہ خان کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ”ہمایوں سعید میرے بہت اچھے دوست ہیں ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی بہت اچھا لگا ہے” اور مجھے امید ہے کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ بہت سراہا جائیگا اور آج رنگ دے شائقین کے دل موہ لے گی، دوسری طرف ندیم بیگ کا کہنا ہےکہ ہم فلم کی کہانی اور میوزک سمیت ہر چیز پر تفصیلی کام کررہے ہیں.یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کی جوڑی جب بھی کوئی پراجیکٹ کرتے ہیں کچھ نہ کچھ ہٹ کر ہی ہوتا ہے.








