اداکارہ و پرڈیوسر ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں. ان کی بیٹی ثںاء نے اپنے والد اور والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پرجاری کیں. جبکہ ہمایوں سعید نے صرف ایک سٹیٹس لگایا جس سے ان کے مداحوں کو پتہ چلا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ میں موجود ہیں. ہمایوں سعید نو دسمبر کے بعد ملک واپسی کریں گے. ہمایوں سعید اکثر و بیش تر کام کے سلسلے میں بیرون ملک جاتے رہتےہیں لیکن اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر انہوں نے فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی سلسلے میں وہ سعودی عرب میں موجود ہیں. یاد رہے کہ ہمایوں سعید اس ملک کے کامیاب ترین اور
ایکٹر اور پرڈیوسر ہیں اس برس ان کی فلم لندن نہیںجائونگا نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. ویسے تو ہمایوں سعید کی جوڑی ماہرہ خان کے ساتھ بھی پسند کی جا تی ہے لیکن اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. ہمایوں سعید نے حال ہی میںڈیانا کی زندگی پر بننے والی سیریز میںڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرکے دنیا بھر سے اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی. ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اور بیوی کا بھی ایک بڑا پروڈکشن ہائوس ہے.








