اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

کامیاب پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس وقت بہت زیادہ غصہ آتا ہے جب میرا کسی کے ساتھ نام جوڑا جاتا ہے یا میرا کوئی جھوٹا سکینڈل بنا کر اسکو ہوا دی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ ٹھیک ہے یوٹیوب کی دوکانداری چلائیں لیکن کسی کی عزت کو تو دائو پر نہ لگائیں، میں عموما اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبروں پر بالکل بھی رد عمل نہیں دیتا کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ جھوٹی خبروں پر کسی بھی ایکٹر کو بات نہیں کرنی چاہیے اس سے جھوٹے سکینڈلز بنانے والوں کی ھوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن ہاں غصہ ضرور آتا ہے. ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ میں ہر عید پر فلم ریلیز کرتاہوں لیکن اس بار میں ابھی تک فلموں کے سکرپٹس پڑھ رہا ہوں بہت جلد کوئی سکرپٹ فائنل

کرکے کام شروع کر دیا جائیگا. ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ میں تمام اداکاروں کی اداکاری کو سراہتا ہوں، ہمارے ہاں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھا ہورہا ہے. ہمارے اداکاروں میں زبردست ٹیلنٹ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے. واضح رہے کہ ہمایوں سعید کا پروڈکشن ہائوس اس وقت سب سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنا رہا ہے. اور عوام میں ان کے بنائےہوئے ڈراموں کی بہت زیادہ مقبولیت بھی ہے.

Comments are closed.