پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نعیم حق نے سنگدل جیسے ڈرامے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی . انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ کی فلمیں بہت زیادہ شوق سے دیکھا کرتا تھا ، اور میں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کئی بار دیکھی اور سوچا کرتا تھا کہ بالی وڈ کے ایکٹرز اتنی اچھی اداکاری کر لیتے ہیں ، بس یہی جستجو مجھے بھارت لے گئی میں‌نے وہاں سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی. اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں وطن واپس ٰآیا مجھے بہت امید تھی کہ

مجھے کام ملے گا . میں نے ہمایوں سعید کو کال کی اور ان سے کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم صرف اداکاری کی تعلیم حاصل کرکے آئے ہو ، تمہیں تجربہ نہیں ہے. جب انہوں نے ایسا کیا تو مجھے بہت دکھ ہوا. میں بہت پریشان ہوا اور اس روز میں نے ٹھان لیا کہ اب اگر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو ان کے سامنے جم کر اداکاری کروں گا. ابھی بھی مجھے جو بھی پراجیکٹ ملتا ہے میں اس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کرتا ہوں.

Shares: