سینئر اداکار قوی خان کی رحلت پر ہمایوں سعید نے بھی ایک دکھ بھری جذباتی پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ” قوی خان ایک آئیکن، ایک انسپائریشن، ایک انسٹی ٹیوٹ تھے . انہوں نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو نہ صرف اداکاری کرنے کا طریقہ سکھایا بلکہ یہ بھی سکھایا کہ اپنی پوری زندگی کیسے گزارنی ہے اور کن اصولوں پر گازرنی ہے ، انہوں نے یہ بھی سکھایا کہ اداکاری کے لئے خود کو اور خود کے جذبے کو کیسے وقف کرتے ہیں ، خدا ان کے درجات بلند کریں” .
ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر قوی خان کے بہت سارے پرستاروں نے کمنٹس کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ قوی خآن کا خلاء کوئی بھی اور کبھی بھی پورا نہیں کر سکے گا یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور قوی خان نے متعدد پراجیکٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا. قوی خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے . اس کے باوجود وہ جب بھی پاکستان ہوتے کہیں جاتے آتے تو پوری انرجی کے ساتھ جاتے اور کوئی گمان بھی نہ کر پاتا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں قوی خان نے اداکاری کے میدان میںخودداری کا دامن اپنائے رکھا.