معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو بھی لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے وہ مشہور ہو جاتی ہے اور ٹاپ سٹار بن جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھ سے کچھ بے وقوف لوگ حسد کرتے ہیں ، سوشل میڈیا سے مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے اگر سوشل میڈیا کومجھ سے کوئی پرابلم ہو تو میں‌کچھ کہہ نہیں سکتا. میں اپنا پورا فوکس اپنے کام پر رکھتا ہوں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا سے مجھے کبھی کوئی مسئلہ ہوا ہی نہیں . انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے میں تین فلمیں پورے سال میں تیار کیا کروں گا. میں‌نے پہلے بھی میں ہوں شاہد آفریدی کے زریعے انڈسٹری کو سنبھالا دیا تھا اب بھی ایسا کروں گا اور کر بھی رہا ہوں .

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”ماہرہ خان میری فلم کی ہیروئین ہیں اور اگر ان کی شادی ہونی ہوئی تو میں اپنی فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ”اور اسکا انتظار کرلوں گا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی سے میری فلم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’بن روئے‘ میں ہماری جوڑی مقبول ہوچکی ہے، میری نئی فلم میں بھی ان کو میرے ساتھ پسند کیا جائے گا۔

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

Shares: