پاکستان شوبز انڈسری کے معروف اداکار اور سُپر اسٹار ہمایوں سعید آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں-
باغی ٹی وی : ہمایوں سعید 27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئےہمایوں سعید میڈیا پروڈکشن ہاؤس سکس سگما پلس کے شریک بانی بھی ہیں جو ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل اور کمرشل فلمیں تیار کرتے ہیں۔
اداکار پاکستانی ٹیلی ویژن کے درجنوں ڈراموں اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چُکے ہیں اور اداکار لکس اسٹائل ایوارڈز اور اے آر وائی فلم ایوارڈز اپنے نام کر چُکے ہیں ۔
ہمایوں سعید کا اپنے وقت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی اداکاروں میں شمار ہوتا ہے حالیہ برسوں میں ، انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ پاکستان میں انہیں اکثر باکس آفس کنگ کہا جاتا ہے۔
اداکار آج اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں اس حوالے سے شوبز ستاروں کی جانب سے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’فلموں کی شان، پارٹیز کی جان اور ہمارے سُپر اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو۔
یاسر حسین انسٹاگرام اسکرین شاٹ
یاسر حسین کی اس پوسٹ پر ہمایوں سعید نے یاسر حسین کا شکریہ ادا کیا-
اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انسٹاگرام اسکرین شاٹ
احمد علی بٹ نے لکھا:
باکس آ فس کا کنگ
لاکھوں دلوں کا ہیرو
پاکستان کا قومی خزانہ
رومانوی شہزادہ
پریمی اور ایک فائٹر
اسٹاک مارکیٹ کا شہزادہ
دانش کو مارنے والا
چائے پراٹھا کھانے والا
لندن نہیں جانے والا
کیونکہ وہ پنجاب گیا تھا
سدا بہار ہمایوں آپ کو سالگرہ مبارک ہو
آخر میں اُنہوں نے ہمایوں سعید کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا بھی کی۔
ہمایوں سعید نے احمد علی بٹ کی اس پوسٹ پر ہنستے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار کا اظہار کیا اور لکھا کہ شکریہ میرے موٹو-
حالیہ ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اعجاز اسلم نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کے ہمراہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اعجاز اسلم انسٹاگرام اسکرین شاٹ