ہمایوں سعید اور عدنان صدیق کی کورونا وائرس کی رپورٹ سامنے آ گئی

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صیدیق چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئے تھے جس کے بعد ان دونوں نے 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا

باغی ٹی وی : پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صیدیق چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئے تھے جس کے بعد ان دونوں نے 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا اور اب ہمایوں سعید نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ بھی کردیا


ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی انہوں نے لکھا کہ عدنان اور میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں لیکن ہم مکمل 14 روز کے لیے قرنطینہ کریں گے اور ہر حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے

انہوں نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا جب کہ سب کو گھروں میں رہنے کا پیغام بھی دیا

خطرناک اور جان لیوا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا جس کے بعد اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Comments are closed.