شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست ہمایوں سعید اور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری کو تمغۂ حُسن ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تمغۂ حُسن حاصل کرنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اُن کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی تصویر شیئر کی۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب کی ہے جہاں ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات کے اعتراف پر تمغۂ حُسن سے نوازا گیا۔

عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس زبردست کامیابی پر میرے دوست ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ کو بہت مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’واقعی میں ہمایوں سعید تمغہ حسن حاصل کرنے کے لیے حقیقی حقدار تھے۔

دوسری جانب عائشہ خان نے انسٹاگرام سٹوری میں بھی ایوان صدر میں ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ سعید اور بشری انصاری کی لی گئی تصاویر شئیر کر کے مبارکباد دی-

انسٹاسٹوری میں عائشہ خان نے لکھا کہ بشریٰ آپا آپ کو اس کامیابی پر بہت مبارک ہو-

واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات

Shares: