ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق صدر کسان اتحاد چوہدری انور نے اعلان کیا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،تشدد کا جواب تشدد ہوگا،

ٹھوکر نیاز بیگ پر کسان اتحاد کا احتجاج کے بعد روڈ کو بند کر دیا گیا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹھوکر چوک بند ہونے پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے،

سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو سفر سے پہلے راستہ ایپ، ہیلپ لائن سے راہنمائی لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھا جائے، ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال جانے والی ٹریفک کو براستہ کینال روڈ ای ایم ای سوسائٹی بجھوایا جارہا ہے،کینال روڈ ٹھوکر فلائی اوور سے پہلے ٹریفک کو شوکت خانم چوک، قادر توباش چوک سے موٹروے بجھوایا جارہا ہے، ای ایم ای کینال روڈ پر ہیوی اور سلوموونگ وہیکلز کی مکمل ڈائیورشن لگا دی گئی،شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم اور ہیلپ لائن سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہے گی،

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میں ظالم حکومت کی جانب سے کسانوں پر تشدد، شیلنگ اور ان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتی ہوں۔ نالائق بزدار کی ہمت کیسے ہوئی کہ کسانوں پر تشدد کرے؟؟؟ کسان ہمارے بھائی اور ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے۔ میں ان کے حق میں پنجاب اسمبلی میں جلد قرارداد جمع کراؤں گی۔ ان کو فوری رہا کرو

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1323903798159544320

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد اور پولیس کے درمیان تصادم .پولیس کی واٹر کینن اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ ،آج نیوز کی ڈی ایس این جی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،واٹر کینن کے استعمال سے گاڑی کی ڈش ٹوٹ گئی حکومت اور پولیس کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں ، آج نیوز کے نقصان کا ازالہ کیا جائے

دوسری جانب الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)پولیس اہلکاروں اور کسان اتحاد مظاہرین کے تصادم کے دوران "آج نیوز ” کی ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کرنے اور واٹرکینن سے نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمراسیکرٹری سلیم شیخ کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور کسان اتحاد کےمظاہرہ کے دوران پولیس اہلکاروں کا "آج نیوزچینل کی (ڈی ایس این جی)کو واٹر کینن کے ذریعے نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کی کم ہے۔پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران آج نیوز چینل کی ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کرنے سیٹلائٹ ڈش ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کو اکساکر شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین آج نیوز چینل کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے سے روکنے کی بجائے واٹرکینن سے خود بھی نشانہ بناکرنقصان پہنچایاہے۔

ایمرا باڈی پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے اس قبیح فعل مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اعلی عہدیداروں کو خبردار کرتی ہے کہ دوران کوریج میڈیاکی گاڑیوں اور ورکرزکو نشانہ بنانے کی بجائے ان کا احترام کریں۔ورنہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجائے گا۔ہماری کسان اتحاد تنظیم کے نمائندگان کو بھی باور کروانے چاہتے ہیں کہ مظاہرے کےدوران میڈیا کی گاڑیوں اورمیڈیاورکرز پر پتھراؤ کرنے سے باز رہیں۔ اور اپنے ساتھیوں کو میڈیا ورکرزکے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دیں۔ورنہ ان کا ہرسطح پر میڈیا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

کسانوں کی رات گئے گرفتاریاں، لاٹھی چارج، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

Comments are closed.