لاہور:مولانا کے ورکروں کے ہاتھوں‌ قومی رہنماوں کی تذلیل،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ تو روہی پڑے ،اطلاعات کے مطابق مینار پاکستان میں جاری پی ڈی ایم جلسے میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آ رہی ہے، متعدد اہم رہنماؤں کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا، جس پر وہ ناراض ہو کر واپس جانے لگے تو رضاکاروں نے انہیں پھرروک لیا اورمعذرت کرنے لگے جس ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے سختی سے مسترد کردیا

روکے جانے کے بعد ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے اسٹیج پر جانے سے ہی انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا 3 بار پنڈال میں جانے کی کوشش کی لیکن اندر نہ جا سکا، اب تقاریر پنڈال پر نہیں بلکہ نیچے کھڑے ہو کر سنوں گا۔ڈاکٹرعبدالمالک نے آنکھیں بھرتے ہوئے کہا کہ بوڑھا آدمی ہوں بڑی بے عزتی کی گئی

ادھر پی پی سینئر رہنما ثمینہ خالدگھرکی کو بھی اسٹیج پر جانے نہیں دیاگیا، جس پر وہ بھی ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئیں، ان کا کہنا تھا اس قدر بدنظمی اور بد تمیزی ہے کہ اوپر بھی نہیں جا سکی، بلاول اسٹیج پر ہیں اس لیے بدنظمی پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

یاد رہےکہ جلسہ کی سیکورٹی کے لیے مریم بی بی کومولانا فضل الرحمن کی منت کرنی پڑی ، اس حوالے سے جب چند دن پہلے سیکورٹی کی بات ہوئی تومریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگی کارکنان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ اتنے بڑے جلسے کے انتظامات کرسکیں ،لہٰذا آپ ہی سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کریں

Shares: