کوئٹہ :”شاہین”سمندری طوفان نےگوادرکے ساحل پرہلچل مچادی:کشتیاں الٹ گئیں،خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں،اطلاعات بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سمندری طوفان ’شاہین‘ کے اثرات کے تحت تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔
ادھر گوادر سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیز لہروں کے باعث لنگر انداز کشتیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
گوادر کے ساحل پرسمندری طوفان"شاہین"سے کشتیاں کُشتیاں کرتے ہوئے ڈگمگا رہی ہیں ، بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ریجن میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں pic.twitter.com/M9JlORDUSI
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 2, 2021
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شاہین‘ گوادر سے 125 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔
بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
بلوچستان: طوفان ’شاہین‘ کے زیرِ اثر ساحلی علاقوں میں بارش ہورہی ہے اورماڑہ، پسنی، گوادر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔
طوفان کے اثرات کے تحت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل بارش کا امکان ہے، جبکہ گوادر کےتمام نجی اسکول آج بند رہیں گے۔