کہیں کورونا توکہیں پئے درپئے سمندری طوفان :آج ایک اورسمندری طوفان’یاس‘ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا
اڑیسہ :کہیں کورونا توکہیں پئے درپئے سمندری طوفان :آج ایک اورسمندری طوفان’یاس‘ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت اس وقت سخت ترین دور سے گزررہا ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ ایک طرف ملک کورونا وائرس سے تباہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف سمندری طوفانوں کے پئے درپئے آنے سے صورت حال بگڑگئی ہے
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان ’یاس‘ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ساحلی علاقوں سے 12 لاکھ افراد کا انخلا کیا گیا ہے، اڑیسہ کے شہر بھو بَنیشور کا ائیرپورٹ کل تک بند کردیا گیا ہے، کولکتہ ایئرپورٹ پر بھی پروازیں معطل ہیں۔