حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک

0
115

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وہ حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سری نگر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی. ان کا کہنا تھا کہ جن کشمیری لیڈروں نے رام ولاس پاسوان کیلئے اپنے دروازے بند کئے تھے، آج اگر وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں تو یہ ایک صحت مند نشانی ہے.

گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے منشیات کے خلاف بات کی. ان کا کہنا تھا کہ حریت لیڈران کی طرف سے سماجی مسائل پر بات کرنے کی تعریف کرنی چاہیے. واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آنے پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا تھا کہ بھارت سرکار کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر پاکستان سے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے.

Leave a reply