اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں

اسلام آباد: اسلام آباد میں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری گارڈن میں میاں بیوی نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں اور بیوی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان معمولی لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی، دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پانچ سالہ بیٹے کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی علیحدہ رہتے تھے، عید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی تھی جسے لینے کے لیے شوہر ذیشان علی گھر آیا تو تلخ کلامی ہوئی اورمعاملا گولیوں کے چل جانے اورایک دوسرے کی جان لینے تک پہنچ گیا

Comments are closed.