لکھنؤ:بیویوں کے شوق بھی نرالے ، بھولے بھالے ، چھوٹی چھوٹی بات کا بتنگڑبناناچاہیںتو کوئی روک نہیںسکتا،جیسے بھارت میںایک بیوی نے کردکھایا ، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں کھانے میں انڈے نہ ملنے پر خاتون سسرال سے بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب شوہر نے اپنی بیوی کو انڈا لاکر نہیں دیا اور وہ گھر سے بھاگ گئی۔
خاتون کے شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ میں یومیہ اجرت پر مزدوری کرتا ہوں اس لیے روزانہ انڈے نہیں خرید سکتا، معاشی تنگ دستی کا معلوم ہونے کے باوجود بیوی میری کمزوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتی اور روزانہ کھانے میں انڈا مانگتی ہے۔ خاوند نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ انڈا ضرور کھاتی ہے اور میری یہی کوشش ہوتی ہے دیہاڑی کے پیسوں سے ایک انڈا ضرور خرید لوں۔
ہفتے کے روز میاں بیوی کا ایک بار پھر انڈے کے معاملے پر جھگڑا ہوا اور وہ گھر سے بھاگ گئی۔ دوسری جانب یہ شبہ ہے کہ خاتون اپنے کسی دوست کے ساتھ فرار ہوئیں کیونکہ وہ لڑکا بھی اپنے گھر سے غائب ہے۔ اس سے قبل خاتون نے اپنے گھر جاکر مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے انڈے کھانا پسند ہیں مگر شوہر زبردستی کھانے سے روکتا ہے۔