کبیر بیدی کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ پوجا بیدی جو کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں وہ ھال ہی میں ایک انٹرویو میں دکھائی دی ہیں. پوجا بیدی نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی شادی اچھی چل رہی تھی انہوں نے پورے دل کے ساتھ شادی نبھائی گھر کا ماحول اچھا رکھنے کےلئے سب کچھ کیا طرح طرح کے کھانے سیکھے.لیکن جلد ہی وہ یہ سب کر کے اکتا گئیں تھیں اور ان کو لگتا تھا کہ مجھے اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہیے لہذا انہوں نے اپنے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا. پوجا نے کہا کہ جب میں نے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو میرے شوہر نے کہا کہ اب کون آپ کو بالی وڈ میں کام دے گا کیسے سرائیو کر و گی کام نہیں ملے گا تو، میں پہلے تو ان کی باتیں سن کر پریشان ہوئی لیکن میں بس اس تعلق سے
نکلنا چاہتی تھی لہذا طلا ق لے لی. اور لکھنا لکھانا شروع کیا ، وہیں سے ٹائمز آف انڈیا نے رابطہ کرکے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ایک ٹاک شو شروع کریں ، اس کے بعد ایونٹہوسٹنگ ، ماڈلنگ اسائنمنٹس سب ملنے لگیں میرا کام اچھا خاصا چل گیا اور ڈیڑھ سال کے اندر اندر میں وہ مرسڈیز گاڑی چلا رہی تھی جو میرے شوہر کے پاس تھی. ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے مجھ سے قرض لیا تاکہ وہ اپنا کاروبا ر بڑھا سکیں. میں نے ان کو قرض دیا لیکن سولہ ٹکا سود لیا. میں نے طلاق کے وقت الیمنی میں کچھ نہیں لیا تھا لیکن قرض کے وقت 16 ٹکا سود ضرور لیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک ایسے تعلق میں نہیں رہنا چاہتی تھی جس کے لئے میرا دل بھر گیا تھا.