کابل: خاوند نے نوبیاہتا 20 سالہ دلہن کو سہاگ رات کو خنجر کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے شمالی صوبہ نمروز میں خاوند نے اپنی نوبیاہتا 20 سالہ دلہن کو سہاگ کورات خنجر کے پے درپے وار کرکے نہایت بے دردی سے موت کے گھاٹ اًتاردیا۔

انسدادجرائم کے مقامی افسر شیرحسن شیرزاد کے حوالے سے افغان میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ واقع صوبہ نمروز میں گزشتہ شب مقامی وقت کے مطابق ایک بجے پیش آیا جب خاوند نے مبینہ طورپر بیاہی گئی نت نویلی 20 سالہ دلہن رقیہ کو خنجر کے وار کرکے انتہائی بے دودری سے قتل کردیا۔

مقامی ہسپتال کی ڈاکٹر یاسمین حبیبی کے مطابق مقتولہ دلہن کے جسم پر خنجر کے وارکے 42نشان پائے گئے ہیں۔ مقامی حکام نے خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی طورپر وجہ قتل خاندانی چپقلش بتائی گئی ہے۔

Shares: