شوہر کی حد سے زیادہ محبت خاتون کو عدالت لے گئی، خلع کا مطالبہ کر دیا

0
42

اترپردیش :شوہر کی حد سے زیادہ محبت خاتون کو عدالت لے گئی، خلع کا مطالبہ کر دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں خاتون خلع کیلئے عدالت پہنچ گئی-

ذرائع کے مطابق خاتون نے علیحدگی کیلئے وجہ یہ بتائی کہ اس کا شوہر اسے بہت زیادہ پیار کرتا ہے, لڑتا ہے نہ غصہ کرتا ہے ایسے ماحول میں گھٹن محسوس کرتی ہوں-

خاتون نے خلع کے مقدمے میں دعوی کیا کہ اس سے شوہر کی اتنی محبت ہضم نہیں ہو رہی- شوہر کئی بار اس کیلئے کھانا بھی پکاتا ہے اور گھریلو کاموں میں مدد بھی کرتا ہے- جب بھی مجھ سے کوئی غلطی ہوتی ہے وہ مجھے معاف کرتا ہے جبکہ میں لڑنا چاہتی ہوں-

گلف نیوز کے رپورٹ کیمطابق شرعی عدالت کے جج صاحبان سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور پھر مقدمے کو غیر سنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا-

Leave a reply