لاہور:مال وزرکی حوس:پیاروں کے جنازے میں شرکت نہ کرنے والے حسین نواز باپ کی کرپشن کوبچانے کےلیےسرگرم ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے مالی جانشین بیٹوں نے پھر اپنا کردار ادا کردیا ہے ،

ذرائع کے مطابق چچا ، والدہ اوردادی کے سفر آخرت میں شرکت سے معذرت کرنے والے نواز شریف کے بیٹے اپنے باپ کی کرپشن کو بچانے کے لیے میدان میں‌آگئے ہیں اورایک معزز جج پرصرف اس لیے اتنے بڑے الزامات لگا دئیے تاکہ وہ ان کے ابو کی کرپش کیسز کی تحقیقات نہ کرسکے

حسین نوازنے اپنے ابواوراپنی ہمشیرہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ پری پول ریگنگ کا حصہ تھے ۔ وہ ریٹا ئرمنٹ کے بعد یہ صاحب شوکت خانم کے بورڈ آف گورنر میں بیٹھ گئے ۔

حسین نواز کہتے ہیں کہ جسٹس عظمت سعید شیخ انتہائی متنازعہ شخصیت ہیں یہ بھی الزام لگا یا کہ یہ ایک سنگل پرسن کمشن ہے اور ان سے زیادہ کوئی متنازعہ شخصیت نہیں ہو سکتی تھی

حسین نواز نے نوازشریف کو این آر او دینے والے پرویز کے خلاف بھی الزامات کی بارش کردی وہ کتہے ہیں کہ مشرف نے نیب بنایا اور یہ اس وقت اس نیب میں شامل تھے ،مجرمانہ ایگریمنٹ براڈ شیٹ کیساتھ شامل تھے اسکو سائن کرنے میں ہماری مدد کی ،بطور قانون دان جسٹس عظمت سعید جانتے تھے کہ اس سے پاکستانی عوام کو کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔

 

https://twitter.com/SilkLodhi/status/1355219757478383617

حسین نواز نے تو حدکردی وہ کہتے ہیں کہ طیارہ سازش کیس کا جرمانہ جو واپس کر دیا گیا تھا انہوں نے اسکی بھی وصولی کی ،یہ نیب میں تھے انکا کوئی لینا دینا نہیں تھا ۔ انہوں نے شریف فیملی اور سیاستدانوں کے خلاف کیس بنائے

حسین نواز نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہی ہے کہ یہ پانامہ بینچ میں انہی کیسز کا فیصلہ کرنے کے لئیے جج بن گئے۔
لاہور:وٹس ایپ جے آئی ٹی کے پیچھے بھی عظمت شیخ صاحب تھے

انہوں نے بھری عدالت میں میرے ابو میاں نوازشریف کے فن معیشت کو سیلیزین مافیا کہا۔ انہوں نے میاں صاحب /ایک منتخت وزیراعظم کو کہا کہ ایڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے

حسین نواز نے الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیشن بنایا گیا ہے جس میں لوگوں کی سیاہ کرتوتوں پر سفیدی کرنے کے لیے عمران خان کو ان سے زیادہ موزوع شخص نہیں مل سکتا تھا

Shares: