لندن: میرے ابو نے زہرکھائی یاکھلائی گئی تحقیقات ہونی چاہیں،حسین نواز نے مطالبہ کردیا،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایک مرتبہ پھر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کے پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی زہر خورانی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف میں نے ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ماہرین نے بھی زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ لیٹس میں کمی زہر خورانی سے بھی ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ میاں صاحب کا علاج ایک چھت تلے ہو مگر یہ سہولت برطانیہ میں موجود نہیں ہے۔ نواز شریف کا علاج کہاں ہوگا ؟ اس کو خفیہ رکھنے میں ذرائع ابلاغ ہماری مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں بھی سیاست ہوئی تھی لیکن اب نہیں چاہتے ہیں کہ ایسا پھر ہو۔
بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے
حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں انسانی ہمدردی والی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ میاں صاحب کی جلد اورفوری صحتیابی کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی بیماری کو سیاسی بنانے کی کوشش ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ میاں صاحب کا آرام و سکون سے علاج ہو۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بتایا کہ ڈاکٹرز آمد کے فوری بعد میاں صاحب کا معائنہ کریں گے۔