حوثی باغیوں کو یمن کے امن و امان کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے.سربراہ عرب اتحاد
تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ اتحاد کی مشترکہ کمان تشویش کے ساتھ عبوری دارالحکومت عدن میں صورت حال کی پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے۔
المالکی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں حوثی ملیشیا اور دہشت گرد تنظیموں مثلا القاعدہ اور داعش کے گھات لگائے عناصر کو کوئی موقع نہیں دیا جانا چاہیے کہ وہ یمنی قوم کے اندر فتنے اور تفرقے کی آگ بھڑکائیں۔
ادھر "جنوبی تحریک کے عناصر” نے جنوب کے جنوب کے ساتھ تنازع سے خبردار کیا ہے جو مرکزی دشمن ایران اور اس کی دست راس حوثی ملیشیا کے ہی کام آئے گا۔
جنوبی تحریک کے عناصر نے آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خطرات کو ختم کرنے کے واسطے کام کریں جن کا مقصد آئینی حکومت کی سپورٹ کی کوششوں اور یمنی قوم میں از سر نو امید کی واپسی کو سبوتاژ کرنا ہے