حوثی باغیوں نے اپنے ہی شہریوں‌ کو کیوں دی سزائے موت

0
37

حوثی باغیوں نے اپنے ہی شہریوں‌ کو کیوں دی سزائے موت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی ایک نام نہاد عدالت نے زیر حراست چار یمنی شہریوں کو آئینی حکومت کے ساتھ رابطوں کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک مقامی وکیل ایڈووکیٹ عبدالمجید صبری نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی اپیل کورٹ نے ایک نام نہاد فوج داری عدالت کی طرف سے چار یمنی شہریوں کو سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صبرہ کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتے قبل ایک فوج داری عدالت نے چار ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ ان چاروں پر آئینی حکومت کے ساتھ رابطوں کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ حوثی ملیشیا ان پر دشمن کی معاونت، دشمن کے لیے جاسوسی حوثی ملیشیا کی حکومت کے خلاف سازش سے تعبیر کرتی ہے۔

وکیل عبدالمجید صبرہ کا کہنا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت نے چار شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ملزمان کی شناخت محمد ھادی ظافر، علی محمد علی الحسینی، احمد ضیف اللہ الحمزی اور عبدالمجید عبدالحمید محمد علوس کے ناموں سے کی گئی ہے.
واضح‌رہے کہ حوثی باغی یمن کی قانونی حکومت کر برطرف کر کے وہاں قبضہ کیے ہوئے ہیں.اور اس کے بعد مسلح کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں.

Leave a reply