حوثیوں نے پھر سعودی عرب پر حملہ کردیا

باغی ٹی وی : حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر پھر حملہ کیا ہے جسے عرب اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ‌کیا ہے. اتحاد کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت آنے والے ایک ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس ڈرون کو سعودی ڈیفنس سسٹم نے آج جمعے کو صبح کے وقت مار گرایا ہے .

سعودی اتھارٹیز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ان کوششوں کو جاری رکھنے کا مقصد جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانا اور نقصان پہنچانا ہے .

واضح رہے کہ عرب اتحاد کے بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی نے چند روز پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا فرضی کامیابیوں کے من گھڑت قصے پھیلا رہی ہے۔ ان کے مطابق پروپیگنڈے کا مقصد اپنے جنگجوؤں کا حوصلہ بلند کر کے اپنی دھاک بٹھانا اور عوامی غصے کو کم کرنا ہے .

کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایسے جھوٹے دعوے کرنے کا مقصد زمینی حقائق کو چھپانا ہے اصل بات یہ ہے کہ حوثی ملیشیا کو مارب اور الجوف کے صوبوں میں بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Shares: