حوثیوں نے سعودی عرب کے بعد دو اور ملکوں پر حملے کی دھمکی دے دی
حوثیوں نے عرب امارات اور ابو ظبی پر حملوں کی دھمکی بھی دے دی
سعودی عرب نیشنل پیٹرول کمپنی سعودی آرامکو کی آئل فیلڈز پر حملے کے بعد حوثیوں نے دھمکی دی ہےکہ وہ متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی پر بھی حملے کریں گے. حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر یہ الزام ہے اور ہم اس کے بعد دوسرے ملکوں پر بھی حملہ کریں گے
ادھر حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے فوجی ہدف کا نام نہیں بتایا تاہم سعودی شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کا ضرور مشورہ دیا۔
سعودی عرب نے ابھی تک اس مبینہ حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ حوثی باغیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ حملے کیے جن میں سے زیادہ تر حملوں کو سعودی فضائی دفاعی دستوں نے ناکام بنا دیا۔