لبنانی ملشیا کی حزب اللہ کے مفادات پر ضرب لگانے کےلیے 30 ممالک کا اتحاد بنایا گیا ہے .

دسمبر کے وسط میں ہالینڈ میں لا انفورسمنٹ کوآرڈینیشن گروپ (ایل ای سی جی) کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور تنظیم کی آمد کے ذرائع محدود کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ ہالینڈ میں ہونے والے اجلاس میں CHIP اقدام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ اصطلاح حزب اللہ کےمالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین کے ہاں استعمال کی جاتی ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہیں، اسرائیل لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام لگاتا ہےکہ وہ فلسطین میں حماس مزاحمتی تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران لبنان کا علاقہ بھی اسرائیل کے قبضے میں ہے اسرائیل اس کو اپنا حصہ بنانے کے لیے اب قانونی چارہ جوئی بھی کرنے جا رہا ہے جس پر لبنان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا.

Shares: