ہوائی فائرنگ سے مشہور ہونے والے نوجوان کو پولیس نے پکڑلیا

سوشل میڈیا پرگاڑی سے نکل کر سرعام فائرنگ والی وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پراسلام آباد پولیس نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا تھا، وڈیو میں ملزم کو گاڑی سے نکل کرہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ہوائی فائرنگ کی وڈیو بنانے والے کئی واقعات ریکارڈ ہوچکے ہیں.
اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی ہے، گاڑی سے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم راجہ عامر نے گاڑی سے ہوائی فائرنگ کرکہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی تھی.
ڈی آئی جی آپریشنز نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.

Comments are closed.