چین اور روس نے ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

باغی ٹی وی: امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیز سفر کرنے والے میزائلوں کی دوڑ میں اب امریکا اپنےحریفوں سے پیچھےرہ گیا ہےچین اور روس جیسی طاقتوں کے پاس ہائپرسونک میزائل دنیا میں اسٹریٹجک توازن کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں، اس لیے ہائپرسونک میزائل امریکی دفاعی سسٹمز کی برتری کیلئے چینلج ہیں، ہائپرسونک میزائل کا ریڈار اور سیٹیلائٹ سے پتہ لگانا مشکل ہے اور میزائل شکن ہتھیار بھی اسے نشانہ نہیں بناسکتے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی ہائپر سونک میزائل امریکی فوجی بیڑے کے دفاع کو ناکام بناسکتےہیں جبکہ امریکا کا رواں سال طویل فاصلے تک مارکرنے والےہائپرسونک ہتھیاروں کی تیاری کامعاملہ متعدد ٹیسٹ فلائٹس کی ناکامی کے بعد کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

مساجد میں کھلےعام شراب نوشی کرکے دھمکی آمیز پیغامات دینے والا شخص گرفتار

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکی حکومت پہلی بار یوکرین کو 300 کلومیٹر تک مار کرنے والا آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کر سکتی ہےروس کی تاس نیوز ایجنسی کی 15 ستمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے یوکرین کو آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کرنے کے حوالے سے روسی نائب وزیر خارجہ ریابکوف نےکہاہےکہ یہ میزائل سسٹم فراہم کرنے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی حمایت میں یہ عمل مضحکہ خیز ہے اور یہ راستہ کھائی کی جانب جاتا ہے ریابکوف نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی فوج کو ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کرنے سے جنگ کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی، ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جرمانہ …

Shares: