پٹنہ :میں نے دباؤ میں آکر عہدہ قبول کیا :وزیراعلیٰ‌ کے بیان نے نیاپنڈورابکس کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا میں کہیں تولوگ عہدہ وزارتیں لینے کے لیے سردھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں تو کہیں نہ چاہتے ہوئے بھی عہدے قبول کرنے پڑتے ہیں

ادھر ذرائع کے مطابق بہار کے ساتویں مرتبہ چیف منسٹر بننے والے نتیش کمار نے کہا کہ اس مرتبہ مجھے چیف منسٹر بننے کی ذرا برابر بھی خواہش نہیں تھی لیکن مجھ پر دباؤ ڈالا گیا تو میں نے چیف منسٹر کا عہدہ قبول کرلیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی چیف منسٹر بنایا جائے ۔ کوئی بھی چیف منسٹر بن جائے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا ۔ اس عہدہ پر برقرار رہنے کی مجھے ذرا برابر کی بھی خواہش نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ نتیش کمار نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہے ۔

Shares: