مس یونیورس کا خطاب پانے والی سشمیتا سین کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا ، انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا اطلاعات یہ ہیں کہ ان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کرکے سٹنٹ ڈال دیا ہے اور ان کی طبیعت میں کافی بہتری آچکی ہے. اس ھوالے سے سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کرکے لکھا ہے کہ میں اب ٹھیک ہوںمیری طبیعت میں بہتری آرہی ہے، دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹروں نے انجیوپلاسٹی کرکے سٹنٹ ڈال دیا ہے ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے. میں ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں
جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں میرے لئے پریشان ہوئے. میں سب سے یہی کہوں گی کہ اپنا خیال رکھیں اور خوش رہنا سیکھیں . انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اب ایک بار پھر سے اچھی زندگی گزارنے کے لئے تیار ہوں. یاد رہے کہ سشمیتا سین کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے صحتیابی کی دعائیں کیں. سشمیتا سین اکثر سوشل میڈیا پر اپنے افئیرز کی وجہ سے چرچا میں رہتی ہیں لیکن اس بار وہ اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچا میں رہیں.