لاہور:مجھےشکارکرناآسان نہیں:جومجھےجانتے ہیں ان کوپتہ ہے:مریم نوازبول اٹھیں ،اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے نیب کی طرف سے پیشی کو ملتوی کرنے کے حوالے سے اپنا ردعمل دے دیا ہے

مریم نواز کہتی ہیں کہ مجھے جاننے والے جانتے ہیں کہ میں‌ آسانی سے قابونہیں آتی ، مریم نواز نے کہا ہے کہ ‏میں اب نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی،

مریم نوازنے کہاکہ سن لیں ‏جتنا نیب نے انتقام لینا تھا وہ لے چکا، مریم نواز نے نیب پرچڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ ‏نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ایک ادارہ ہے،

ساتھ ہی مریم نواز نے اعلان کا کہ سینیٹ میں پی پی کا نہیں بلکہ ہمارا لیڈرآف دی ہاوس ہوگا ، مریم نواز نے کہا کہ ‏اعظم نذیرتارڑسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرہوں گے

مریم نواز نے پی پی کے موقف کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‏پی ڈی ایم اجلاس میں اپوزیشن لیڈرسینیٹ کافیصلہ ہواتھا

مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ‏کہا گیا مریم نواز اپنی ضمانت کا غلط استعمال کررہی ہیں، پھر یہ کہا گیا کہ ‏سیاسی الزام لگایا گیا کہ مریم نواز اداروں کیخلاف بات کرتی ہیں،

مریم نواز نے کہا کہ ‏ن لیگ کے اپوزیشن لیڈر کی سپورٹ پراختر مینگل کا شکریہ اداکرتی ہوں،

ساتھ ہی مریم نواز نے کہا کہ ‏کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو پکڑنا چاہیے، ‏وزیراعظم نے آج کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی،

مریم نوازنے مزید کہا کہ جس کیس میں مجھےبلایاگیا،اسی کیس میں مجھے48 دن نیب میں رکھاگیا ‏کیا ضرورت پڑی کہ مجھے دوبارہ اسی کیس میں بلایا گیا،

مریم بی بی نے کہاکہ میں‌ ‏بتانا چاہتی ہوں، نیب کی دھمکیاں ن لیگی قیادت پر استعمال مت کرنا،‏آج ڈسکہ کے الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں وہ منا رہے ہیں جن کو ہار کا ڈر ہے،مریم نوازنے کہا کہ اگرالزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو سیاسی الزام تراشی نہیں کرتے،

Shares: