کرنل کی بیوی کی گھٹیا حرکت کے خلاف مہم "میں پاکستان کی بیٹی ہوں اور قانون کا احترام کرتی ہوں” شروع

0
231

لاہور:کرنل کی بیوی کی گھٹیا حرکت کے خلاف مہم "میں پاکستان کی بیٹی ہوں اور قانون کا احترام کرتی ہوں” شروع،باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ملک میں سوشل میڈیا پرکے پی میں‌پیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق ردعمل کا ایک سیلاب امڈ آیا ہےجس میں ایک کرنل کی بیوی کے رویے کی وجہ سے ایک نیا ٹرینڈ ابھرکرسامنے آرہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پرہزارہ موٹروے پرپیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق صارفین نے اپنے اپنے انداز سے ایک مہم شروع کررکھی ہے، جس میں "میں کرنل کی بیوی ہوں‌” پرکھل کرتبصرے تجزیئے جاری ہیں‌

ایسے ہی ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جویریہ صدیق نے ایک خوبصورت بات کرتے ہوئے اپنا بہترین موقف پیش کیا ہے ، جویریہ صدیق کہتی ہیں‌ کہ

"میں پاکستان کی بیٹی ہوں اور قانون کا احترام کرتی ہوں 😊😇 یہ وہ جملہ ہے جو ہمیں سڑکوں پر کہنا چاہیے”

 

 

جویریہ صدیق نے اس بات کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ہرکسی کی ذمہ داری ہے یہ ملک ہمارا ہے ہمیں‌ اس کے قوانین کا احترام کرنا ہے ، جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ بحیثیت ایک قوم کی بیٹی کے میں تو اس بات کی نصیحت کرتی ہوں‌کہ جیسے میں اس ملک پاکستان کی بیٹی ہوں اورمیں یہ چاہتی ہوں کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہووہاں ایک کرنل کی بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ بھی قانون کا احترام کرے اوراپنے ذاتی عمل سے کسی ادارے کی بدنامی کا باعث نہ بنے

Leave a reply