میں افغانستان کا آئینی صدر ہوں۔ امراللہ صالح نےیہ اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
132

کابل:میں افغانستان کا آئینی صدر ہوں۔ امراللہ صالح نےیہ اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ہیں اوربہت جلد اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ مزاحمت کروں گا

امراللہ صالح نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے وہ صدر کے غیر موجودگی میں نائب صدر، صدارت پر فائز ہوجاتا ہے میں چونکہ افغانستان میں موجود ہوں اس لیے میں افغانستان کا صدر ہو باقی رہنماؤں سے مشورہ کرکے طالبان کے خلاف مزاحمت کروں گا

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان مخالف دھڑوں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے اورافغان طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے کے حوالے سے متشرکہ لائحہ عمل اختیارکیا جائے

دوسری طرف کابل سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے امراللہ صالح کی ان دھمکیون گیڈربھبھکیاں قراردیا ہے اورکہا ہے کہ وہ ان تمام مجرموں کوقانون کے سامنے پیش کریں گے

بعض ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عبدالرشید دوستم بھی اس وقت افغان طالبان کے خلاف مزاحمت کے لیے اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں ، ادھر ان خبروں‌کے آنے کے بعد ایک بار پھرافغانستان میں امن کی خواہش ر کھنے والوں کے دلوں پرضرب لگارہی ہے

Leave a reply