لاہور:موٹروے زیادتی کیس پرمعذرت خواہ ہوں اوراپنے بیان کوواپس لیتا ہوں:شہبازشریف نے استعفے کے مطالبے پرمعافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے دیئے گئے بیان کوواپس لے لیا ہے اورساتھ ہی معافی بھی مانگ لی ہے
باغی ٹی وی کےمطابق شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ میں نے آج جوقومی اسمبلی میں بیان دیا ہے اس پرپورے ملک میں ایک سخت ردعمل پایا جارہا ہےمیں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اورمعذرت خواہ بھی ہوں
Couldn’t properly contextualize my comment during NA speech & it came across as insensitive. I didn’t mean it that way & am sincerely sorry for it. I’m devastated like all of u on this unfortunate incident. Hope Govt now provides security on Sialkot motorway 4 safety of citizens!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 15, 2020
شہبازشریف نے کہا کہ ان کا مقصد کچھ اورتھا لیکن مطلب کچھ اورلیا گیا ،شہبازشریف نے کہا کہ وہ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ موٹروے پرحفاظتی انتظامات کریں
یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا تھا کہ !
جس موٹروے پرزیادتی کاواقعہ پیش آیا اس کا کریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے، شہبازشریف کےبیان پرسخت ردعمل:استعفیٰ کامطالبہ ،اطلاعات کے مطابق زیادتی کے واقعے پر تقریر کے دوران موٹر وے کا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف پر تنقید کی جارہی ہے
شہبازشریف کے قومی اسمبلی میںبیان کے بعد استعفے کا مطالبہ ٹرینڈ بنتا جارہا ہے
قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سانحہ موٹروے پر گفتگو کرتے ہوئے موٹروے کی تعمیر کا کریڈٹ لینا نہ بھولے،جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے سانحہ موٹروے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنائی تھی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اس بیان پر ایوان میں موجود اپوزیشن ارکان نے خوب ڈیسک بجائے۔ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں اور صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے شہباز شریف کے رویے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کون شہبازشریف کو ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
شہبازگِل کے مطابق کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورکے غلط بیان کا براماننا بھی درست تھا لیکن قائد حزب اختلاف کی اخلاق سےگری بات پران سےاستعفیٰ لیناچاہیے۔








