مزید دیکھیں

مقبول

جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ،جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ،جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے...

ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ترکی کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے شدید...

ڈیرہ غازی خان: ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس کے دو اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر: جواد اکبر)ڈیرہ غازی خان...

ایمان و حیا،لازم و ملزوم،تحریر:نور فاطمہ

ایمان اور حیا دو ایسی بنیادی خصوصیات ہیں جو...

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی

کولمبو:یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی ،اطلاعات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

 

 

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

 

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی قوم سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ مذہبی انتپاپسندی کے سخت خلاف ہیں وہ دیگرمذاہب اور اقوام کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت وتکریم کرتے ہیں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں

 

دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم اور قوم کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے اور انکو سزا بھی دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھنوئی سازش نہ کرسکے

 

وزیراعظم نے اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ مجرم جلد کٹہرے میں ہوں گے

 

وزیراعطم نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سری لنکن مینجر کی اہل خانہ کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے ،

 

یاد رہے کہ اس سانحہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی صدمے کی حالت میں اس واقعہ پراظہارافسوس کیا ، سری لنکن عوام سے اظہارتعزیت کیا اور یہ یقین دلایا تھا کہ وہ مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے